ہومتازہ ترینپاکستان کی توجہ ایران جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، وزیراعظم شہباز...

پاکستان کی توجہ ایران جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ان سمیت صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے، تاہم بعد کے واقعات غیر متوقع تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے امید نہیں چھوڑی اور کشیدگی میں کمی کے لیے مکمل پُرعزم ہے۔ شہباز شریف نے وضاحت کی کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ ایک مستقل عمل ہے، جس میں تمام دوست ممالک امن کی کوششوں میں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں