ہومتازہ ترینپنجاب میں تعلیمی اصلاحات، نئے نصاب اور تدریسی نظام میں تبدیلیوں کی...

پنجاب میں تعلیمی اصلاحات، نئے نصاب اور تدریسی نظام میں تبدیلیوں کی منظوری

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس میں پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نئے نصاب اور تدریسی نظام میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پیکٹا نے نئے نصاب پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے کلاس ون سے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) شامل کرنے کی ہدایت کی اور کتابوں کا بوجھ 25 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نئی نصابی کتب میں کیو آر کوڈز شامل کیے جائیں گے تاکہ طلبہ متعلقہ موضوع پر ویڈیو سبق دیکھ سکیں۔ وزیراعلیٰ نے مارچ سے قبل نئی کتب کی پرنٹنگ مکمل کرنے کا حکم دیا۔

پنجاب میں پہلی دفعہ اساتذہ کے لیے مینٹل ہیلتھ ٹریننگ شروع کرنے اور جسمانی سزا کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر اتفاق ہوا۔ طلبہ کو آن لائن کونسلنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

کلاس رومز میں ڈسپلن کارنر قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔ ہفتے کا ایک دن ٹیچر ٹریننگ کے لیے مختص کیا گیا، جبکہ نصابی کتب کے مصنفین اساتذہ کی تربیت کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے پرائمری اسکولوں پر زیادہ فوکس کرنے اور بہترین ایجوکیشنل ماڈل تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ پنجاب کے اسکولوں میں ڈیجیٹل لٹریسی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں