ہومتازہ ترین13 سالہ چینی تیراک نے نیا ایشین ریکارڈ قائم کر دیا

13 سالہ چینی تیراک نے نیا ایشین ریکارڈ قائم کر دیا

ہانگژو (لارڈ میڈیا) چین کی 13 سالہ تیراک یو زیڈی نے ایشین گیمز میں 400 میٹر انفرادی میڈلے میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنا تیسرا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ یو زیڈی نے 4 منٹ 28.56 سیکنڈز میں نیا ایشین گیمز ریکارڈ قائم کیا، جو 2014 کے ریکارڈ سے ساڑھے چار سیکنڈ تیز تھا۔ ان کا یہ وقت دنیا کا چوتھا تیز ترین وقت بھی ہے، ان سے تیز صرف کینیڈا کی سمر میکنٹوش نے تیراکی کی ہے۔

چین کی وینشی نے چاندی اور جاپان کی میو ناریتا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ یو زیڈی نے پہلے بھی 200 میٹر بٹر فلائی اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔ دوسری طرف، شمالی کوریا کی ویٹ لفٹر ری سونگ گم نے 49 کلوگرام مقابلے میں تین عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تیسرا ایشین گیمز گولڈ میڈل جیتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں