ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے کارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں