ہومتازہ ترینشہباز شریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

شہباز شریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نیویارک (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کرتے ہوئے معیشت مستحکم بنانے اور اصلاحات کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر برائے نجکاری محمد علی، اور معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی معیشت کیلئے آئی ایم ایف کی معاونت کو سراہا اور اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں کرسٹالینا جارجیوا کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے محتاط مالیاتی پالیسیوں کی بدولت معاشی استحکام کی جانب بڑھنے کا ذکر کیا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی کارکردگی اور معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے آئندہ آئی ایم ایف پروگرام جائزے اور اصلاحات آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایم ایف مشن آج سے اسٹیٹ بینک حکام سے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں