ہومتازہ ترینگورنر خیبر پختونخوا نے پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا

گورنر خیبر پختونخوا نے پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا

پشاور (لارڈ میڈیا) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ سے منظور شدہ پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ ایکٹ میرے پاس آئے گا تو میں اسے منظور نہیں کروں گا اور اس پر اعتراض کروں گا۔ گورنر کنڈی نے کہا کہ گورنر یا وزیراعلیٰ کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھا سکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے کہ وہ آئی جی اور پولیس کو تابع کرنا چاہتی ہے، حالانکہ پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ پولیس غیر سیاسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پولیس ان کی غلام بن جائے۔

گورنر کنڈی نے مزید کہا کہ اگر صدر مملکت اور وفاقی حکومت یہ سمجھتے ہیں کہ گورنر راج لگایا جائے تو پھر کسی اور بات کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں