ہومتازہ ترینایران کی امریکی پابندیوں میں شامل ممالک کو سخت وارننگ

ایران کی امریکی پابندیوں میں شامل ممالک کو سخت وارننگ

تہران (دنیا نیوز): ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فضائی پابندیوں میں شامل ممالک کے ایئر پورٹس بھی بند ہو جائیں گے۔

محسن رضائی نے بیان دیا ہے کہ ایران کے تاجروں اور پروازوں پر پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی اور ایران کی پروازیں اور سامان کی فضائی ترسیل نہیں روکی جا سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے تعاون پر ایران خاموش نہیں رہے گا۔ اقوام متحدہ اجلاس میں وفود سے مذاکرات نہیں بلکہ ایران کی شرائط سے آگاہ کیا گیا ہے اور ان شرائط میں کوئی کمی یا اضافے کی بات نہیں ہوئی۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا اور ایران کی شرائط کی تعداد 3 نہیں بلکہ 7 ہے، جن پر نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں