ہومتازہ ترینفیس بک اور انسٹاگرام سے واٹس ایپ پر شیئرنگ آسان

فیس بک اور انسٹاگرام سے واٹس ایپ پر شیئرنگ آسان

لاہور (لارڈ میڈیا) میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹس کو واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا ہے۔ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام کی فوٹوز، ویڈیوز اور ریلز کو واٹس ایپ پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب صارف واٹس ایپ میں میڈیا پککر کو کھولے گا تو وہاں دستیاب میڈیا سورسز کو دیکھ سکے گا، جس میں انسٹاگرام اور فیس بک بھی شامل ہیں۔

صارفین اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز کو انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس سے منتخب کرکے واٹس ایپ پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ میڈیا گرڈ کی شکل میں نظر آئے گا۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اور ابھی تک یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں