نیویارک (لارڈ میڈیا) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اہمیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔
اردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی غیر موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے ساتھ ناانصافی عالمی ضمیروں کو زخمی کر رہی ہے۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیے آزاد اور خودمختار فلسطین کی آواز بن کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا تک فلسطینی عوام کا مؤقف پہنچائے گا۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


