ہومتازہ ترینپی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں فوج اور...

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں فوج اور رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر صوبے میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز اور راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 5 اکتوبر تک تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مارچ سے نمٹنے کے لیے 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں