ہومتازہ ترینفرانس کا حوثیوں سے کشیدگی ختم کرنے، مذاکرات میں شرکت کا...

فرانس کا حوثیوں سے کشیدگی ختم کرنے، مذاکرات میں شرکت کا مطالبہ

نیویارک (لارڈ میڈیا) فرانس نے یمن میں حوثی ملیشیا سے فوجی کشیدگی ختم کرنے اور امن مذاکرات میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔ اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں اور باب المندب میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باوجود سفارت کاری جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز کو آزادانہ آمدورفت کے لیے کھلا رہنا چاہئے۔ لبنان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فرانس اقوام متحدہ کی امن فوج کے مینڈیٹ کے خاتمے کے بعد لبنان میں بین الاقوامی موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فرانس نے سعودی عرب کو خطے میں اہم شراکت دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیرس سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کر یمن، لبنان، ایران اور اسرائیل فلسطین تنازع کے سفارتی حل کے لیے کام جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں