ہومتازہ ترینچین اور لاؤس آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے طبی...

چین اور لاؤس آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے طبی مشق کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین اور لاؤس رواں ماہ لاؤس میں مشترکہ انسانی ہمدردی پر مبنی طبی امداد اور بچاؤ کی مشق کریں گے۔ یہ مشق دونوں ممالک کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ مشق ’’پیس ٹرین‘‘ سلسلے کی چھٹی مشق ہے، جس میں شدید سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی تباہی کی صورت میں بین الاقوامی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی امدادی کارروائی کی عملی مشق کی جائے گی۔ اس دوران جائے وقوعہ پر مشترکہ تلاش و بچاؤ، زخمیوں کا انخلا، صحت و وبائی امراض سے بچاؤ اور نفسیاتی امداد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

رواں سال یکم ستمبر تک شمال مغربی بحرالکاہل اور جنوبی بحیرہ چین میں 24 سمندری طوفان آئے، جو اس عرصے کی تاریخی اوسط سے 10.4 زیادہ ہیں۔

"امن ٹرین” سیریز کا آغاز 2017 میں ہوا تھا اور یہ چین اور لاؤس کے درمیان فوجی شعبے میں طبی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس سے قبل ہونے والی مشقوں میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور زلزلوں جیسی قدرتی آفات کی صورتحال کو شامل کیا گیا تھا۔

جیانگ بن نے مزید بتایا کہ 2026 کی مشق کے دوران چینی فریق لاؤس کے فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کو طبی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق سے قدرتی آفات کے دوران طبی امداد، طوفان کے بعد پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے اور وبائی امراض سے بچاؤ کے شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا جس سے خطے کے ممالک اور عوام کو بہتر عوامی تحفظ کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ مشق چین کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے تاکہ قدرتی آفات سے زیادہ موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

گزشتہ ہفتے چین اور نیپال کے درمیان گیرونگ-راسووا سرحدی گزرگاہ پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعے کے بعد چین نے نیپال کے امدادی اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لئے موسمیاتی معاونت فراہم کی، جس میں موسم کی نگرانی، پیش گوئی، پیشگی انتباہ اور ممکنہ اثرات سے متعلق خدمات شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں