بشکیک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور کرغزستان کے صدر سدیر جعفروف نے پیر کے روز دونوں ممالک کے درمیان مستقل حسنِ ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
شی جن پھنگ نے جعفروف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ اس معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کے لئے مضبوط حمایت جاری رکھنے کی خاطر اہم قانونی بنیاد فراہم کریں گے۔
جعفروف نے بھی کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات کے لئے وسیع تر امکانات پیدا کرے گا۔


