ہومتازہ ترینڈرون لائٹ شو نے چین اور زیمبیا کے عوامی تبادلوں کو منور...

ڈرون لائٹ شو نے چین اور زیمبیا کے عوامی تبادلوں کو منور کر دیا

لوساکا (شِنہوا) زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا کے آسمان کو سینکڑوں ہم آہنگ ڈرونز نے روشن کر دیا۔ یہ مظاہرہ چین اور زیمبیا کے عوامی روابط اور باہمی تبادلوں کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔

ڈرون لائٹ شو میں مختلف فضائی مناظر پیش کئے گئے جن میں تنزانیہ-زیمبیا ریلوے، دونوں ممالک کے قومی پرچم اور زیمبیا کے بعض منفرد سیاحتی مقامات سمیت اہم منصوبوں کو دکھایا گیا۔

موسیقی کے ساتھ پیش کئے جانے والے اس ہم آہنگ مظاہرے میں شاندار رنگوں سے آسمان جگمگا اٹھا جس پر حاضرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔ اس طرح تقریب کا ماحول انتہائی پرجوش اور خوشگوار ہو گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جنگ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کان کنی، توانائی اور اجناس کی تجارت کے شعبوں میں چین اور زیمبیا کے تعاون نے نمایاں پیش رفت کی ہے جبکہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی متحرک ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

ہان نے کہا کہ ’’عوام پر مرکوز ترقی کی سوچ کو برقرار رکھتے ہوئے چین اور زیمبیا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔ ہم تکنیکی جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیمبیا کی جدیدیت کی کوششوں کی حمایت کریں گے اور زیمبیا کی مقامی برادریوں کے لئے ٹھوس فوائد پیدا کریں گے۔‘‘

زیمبیا کی کابینہ کے سیکرٹری پیٹرک کانگوا نے کہا کہ اس تقریب نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا جشن منانے کے لئے دوستی، ثقافت اور تکنیکی جدت کو یکجا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ صرف ٹیکنالوجی کا ایک متاثر کن مظاہرہ نہیں بلکہ اس بات کی عکاسی بھی ہے کہ ٹیکنالوجی ثقافت، سفارت کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم کیسے بن سکتی ہے۔‘‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں