ہوماہم ترینامریکہ کو ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور طرز عمل تبدیل...

امریکہ کو ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا، ایرانی صدر

تہران (شِنہوا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا۔

صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق پزشکیان نے تہران میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ اور دھونس پر انحصار صرف معاملات کو مزید پیچیدہ کرے گا۔

پزشکیان نے زور دیا کہ امریکہ کو ایران کے حوالے سے اپنے عہد و پیمان کی پاسداری جاری رکھنی چاہیے، جو ایران کے جائز حقوق اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہیں۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن کے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں طے کئے گئے مقاصد باہمی عزم اور مشترکہ تعاون کے تسلسل کے ذریعے حاصل کئے جائیں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنا ثالثی کا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پیر کو سرکاری وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچے۔ ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات سے قبل انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے بھی ملاقات کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں