اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت 8 ستمبر کو مقرر کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹویٹس کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور انہوں نے جنوری میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔


