ہومتازہ ترینامریکا کا قرض 40 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

امریکا کا قرض 40 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا کا مجموعی عوامی قرض پہلی بار 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ 2017 کے بعد سے یہ قرض دگنا ہو چکا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی دو صدارتی مدت کے دوران قرض میں 11.6 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ سابق صدر جوبائیڈن کی چار سالہ مدت کے دوران 8.4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی بحران کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور قرض پر سود کی ادائیگی، سماجی بہبود کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے حکومتی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوری 2017 میں جب صدر ٹرمپ نے پہلی بار حلف اٹھایا تو قرض 19.95 ٹریلین ڈالر تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں