ہوماہم ترینمسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے مرحلے کا...

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کردیا

مظفرآباد (لارڈ میڈیا) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف آج مری گورنر ہاؤس میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران انٹرویو پینل میں شرکت کریں گے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سحرش قمر، نثارہ عباسی، مریم کشمیری، ماریہ اقبال ترانہ اور ناصرہ خان کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈڈیال سے شعیب عابد کی والدہ کا نام بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں میں شامل ہے۔ مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔ 17 اگست کو انتخابی شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو متوقع ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر 25 جنرل نشستوں کے ساتھ قانون ساز اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ خواتین، ٹیکنوکریٹ، علماء و مشائخ اور اوورسیز نشستوں کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی قانون ساز اسمبلی میں تعداد 31 تک پہنچ جائے گی۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا مرحلہ مزید واضح ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں