ہوماہم ترینذاتی مفادات چھوڑ کر پاکستان کیلئے متحد ہونا ہوگا، محسن نقوی

ذاتی مفادات چھوڑ کر پاکستان کیلئے متحد ہونا ہوگا، محسن نقوی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد اور قوم کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں 14 اگست کو ہماری قومی تاریخ کا عظیم اور یادگار دن قرار دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے اور ان قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دفاعِ وطن اور دہشت گردی کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو بھی سلام پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پاکستان کی بقا کی ضمانت ہیں۔ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کو ترک کرکے پاکستان کے لیے ایک ہونا ہوگا۔ پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں، لیکن ہمیں باہمی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

محسن نقوی نے زور دیا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے قوم کو یکجا ہونا چاہیے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر وطن کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں