اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سطح پر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔


