ہوماہم ترینبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، آپریشن ردالفتنۃ 3 کے تحت یہ مؤثر کارروائی سرکینی اور چھیدگی کے علاقوں میں کی گئی۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے چار موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد مقامی تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہے۔ فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں