ہومتازہ ترینآئی ایس پی آر کا یوم آزادی کے موقع پر بلوچی زبان...

آئی ایس پی آر کا یوم آزادی کے موقع پر بلوچی زبان میں نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کے موقع پر بلوچی زبان میں نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کیا ہے۔ اس نغمے کو مشہور بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنے روایتی انداز میں پیش کیا ہے، جس میں پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا اظہار ہوتا ہے۔

نغمے میں بلوچستان کی ثقافت اور حب الوطنی کا حسین امتزاج شامل ہے، جس میں ہر بول پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دھڑکتا ہے۔

ملی نغمہ یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک جغرافیائی خطہ ہے بلکہ ہماری پہچان ہے اور اس کے لیے جان قربان کرنا بھی اعزاز ہے۔

یہ نغمہ ملک بھر میں اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام عام کرتا ہے اور اختر چنال کا انداز بیان پاکستان کی محبت کو ہر دل میں موجزن کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں