ہومتازہ ترینانڈونیشیا میں 17 افراد کو زخمی کرنے والا بندر پکڑا گیا

انڈونیشیا میں 17 افراد کو زخمی کرنے والا بندر پکڑا گیا

انڈونیشیا (لارڈ میڈیا) : انڈونیشیا کے صوبے ریاؤ میں ایک جنگلی بندر کو پکڑ لیا گیا جس نے 17 افراد کو زخمی کیا۔ ان افراد میں بچے اور بزرگ شہری شامل تھے۔

ریاؤ میں گزشتہ دو ہفتوں سے بندر کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے تھے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس، فوجی اہلکاروں، فائر فائٹرز اور جنگلی حیات کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کے بعد ٹمبیلاہان قصبے سے بندر کو پکڑ لیا۔

پولیس کے سربراہ ڈونی ایکو لسٹینٹو کے مطابق ریاؤ نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی نے بندر کو پکڑنے کے لیے تین جال لگائے تھے۔

بندر کے کاٹنے کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ضلع ٹمبیلاہان کے اسکولوں کو تین دن کے لیے بند کرکے آن لائن کلاسز کا حکم دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں