ہومتازہ ترینامریکا بار بار ڈرامائی سفارت کاری کر رہا ہے، محمد باقر قالیباف

امریکا بار بار ڈرامائی سفارت کاری کر رہا ہے، محمد باقر قالیباف

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر اور امریکی مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بار بار ڈرامائی سفارت کاری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پہلے بڑے فوجی حملوں کی دھمکیاں دیتا ہے اور پھر اچانک مؤقف تبدیل کر کے مذاکرات کی بات کرنے لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھونس، وعدہ خلافی اور جھوٹی خبروں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی امریکی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

قالیباف نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں