بینکاک (لارڈ میڈیا): تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں ایک اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ڈیبسیرین نونتھابوری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور خود حملہ آور بھی شامل ہیں، جس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 15 افراد میں طلبہ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی ہے۔


