ہومتازہ ترینامریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے غیر روایتی تجاویز طلب

امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے غیر روایتی تجاویز طلب

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی فوج نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنے اہلکاروں اور انٹیلی جنس تجزیہ کاروں سے تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز طلب کی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے انٹیلی جنس شعبے کے افسر نے پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف مؤثر دباؤ پیدا کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر غور کیا جائے۔

سی این این کے مطابق، ایک سینئر امریکی فوجی افسر نے اہکاروں سے ایران سے نمٹنے کے لیے نئے خیالات اور تجاویز طلب کیں۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان تجاویز میں کن اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور مختلف معاملات پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔

تاحال امریکی محکمہ دفاع یا سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، ایسی تجاویز کے اثرات مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں