ہومتازہ ترینغزہ میں ریسکیو آپریشن کے بعد 112 نعشیں برآمد

غزہ میں ریسکیو آپریشن کے بعد 112 نعشیں برآمد

غزہ (لارڈ میڈیا): غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی نے جنوبی علاقے صبرہ میں طویل امدادی کارروائی کے بعد ایک ہی خاندان کی 112 نعشیں اور انسانی باقیات ملبے سے نکال لی ہیں۔ یہ کارروائی الحساینۃ خاندان کے رہائشی بلاک میں اسرائیلی حملے کے بعد شروع کی گئی تھی۔

شہری دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امدادی ٹیموں نے 136 گھنٹے مسلسل کام کرتے ہوئے ملبے سے 112 نعشیں برآمد کیں، جن میں 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے نگران کرنل محمد ابو دان نے کہا کہ مزید 157 نعشیں ملبے تلے دبی ہوسکتی ہیں، تاہم محدود وسائل اور بھاری مشینری کی عدم دستیابی کے باعث انہیں نکالا نہیں جا سکا۔

کرنل محمد ابو دان نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بھاری مشینری، ریسکیو آلات اور انسانی امداد فراہم کی جائے تاکہ مزید افراد کی تلاش جاری رکھی جا سکے۔

اسرائیلی حکام نے شہری دفاع کے دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، اور ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں