تائی یوآن (شِنہوا) چین نے جمعرات کے روز شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے نئے تجرباتی سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے۔
یہ سیٹلائٹس بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 9بجے ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے بھیجھے گئے جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔
یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سیٹلائٹ مواصلات، نشریات، ٹیلی ویژن اور ڈیٹا کی ترسیل جیسی خدمات کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے ذریعے متعلقہ ٹیکنالوجیز کی آزمائش اور تصدیق بھی کی جائے گی۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 660 واں مشن تھا۔


