ہومتازہ ترینراہول گاندھی کی تعلیمی نظام پر آر ایس ایس کے قبضے کی...

راہول گاندھی کی تعلیمی نظام پر آر ایس ایس کے قبضے کی شدید مذمت

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارت کے تعلیمی نظام پر آر ایس ایس کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نوجوانوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے پولیس کے ہاتھوں کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور طلبہ پر تشدد کی شدید مذمت کی۔

راہول گاندھی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، لیکن مودی حکومت ان کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں طلبہ اپنے مستقبل کے لیے جائز مطالبات کر رہے تھے، لیکن ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی اصلاحات اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر دھرنا دیا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

راہول گاندھی نے اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کی بے توقیری کی ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے نئی دہلی میں جنتر منتر پر جمع نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں