ہومتازہ ترینبیواؤں کو 6 ہفتوں میں واجبات ادا کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ کا...

بیواؤں کو 6 ہفتوں میں واجبات ادا کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سیز کے مرحوم سینیٹری ورکرز کی بیواؤں کو 6 ہفتوں میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں ان بیواؤں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن کے شوہر کے انتقال کے بعد پینشن اور واجبات ادا نہیں کیے گئے تھے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ان کی موکل معذور ہیں اور واحد کفیل ہونے کے ناطے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ کے ایم سی کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ متوفی ملازم ندیم کے تمام واجبات ایک ماہ میں ادا کر دیے جائیں گے۔

وکیل کے ایم سی نے بتایا کہ متوفی امانت مسیح کے واجبات کی فائل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو موصول ہو چکی ہے اور فیملی پینشن ماہانہ بنیادوں پر ادا کی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت پینشن ادائیگی کے لئے ماہانہ 20 کروڑ روپے فراہم کر رہی ہے۔

کے ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے اور سندھ حکومت کو 9.8 ارب روپے اضافی فنڈز فراہم کرنے کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات ریٹائرڈ ملازمین کا قانونی حق ہیں اور انتظامی تاخیر کی وجہ سے یہ واجبات غیر معینہ مدت تک روکے نہیں جا سکتے۔ عدالت نے مرحوم ملازمین کے اہلخانہ کو 6 ہفتوں میں تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا اور وکیل کے ایم سی کی یقین دہانی پر درخواستیں نمٹا دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں