ہومتازہ ترینآئی نائن اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد

آئی نائن اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں کھدائی کے دوران ایک میزائل برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 381 پر کھدائی کے دوران میزائل نما شے ملی، جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بی ڈی ٹیم نے میزائل کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق بم ڈسپوزل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ میزائل یہاں پہنچا کیسے اور اس کی نوعیت کیا تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں آئی نائن پولیس اسٹیشن پر ایک مبینہ منی راکٹ حملہ کیا گیا تھا، جب ڈیوٹی پر موجود افسر نے زور دار دھماکے کی آواز سنی تو ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ کوئی ٹائر پھٹا ہے، جس کے باعث فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ اگلی صبح پولیس اسٹیشن کا معائنہ کرنے پر عمارت کی دیوار پر نشانات پائے گئے تھے، جن سے شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دیوار سے منی راکٹ نما شے ٹکرائی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں