ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں اہم ذمہ داریاں...

ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ندا ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کرکٹ کے فروغ کا نیا دور شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ ندا ڈار نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ سے نئی ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور اس لیگ کیلئے بہترین ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔

ندا ڈار نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے بھی سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد پر خوشی ہے، جو کہ گرلز اور بوائز دونوں کے لیے ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو چیمپئن لیگ میں خواتین کرکٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں