کراچی (لارڈ میڈیا) : پاکستان کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ اللہ رکھا پیپسی اپنی مزاحیہ پرفارمنسز کے لیے مشہور تھے اور انہوں نے مختلف نیوز چینلز کے کامیڈی شوز میں بھی کام کیا۔
ان کی وفات کی تصدیق نجی ٹی وی کے میزبان اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ اللہ رکھا پیپسی دوران ریکارڈنگ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسے۔
اللہ رکھا پیپسی کی موت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا، وہ اپنی آخری سانسوں تک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے رہے۔


