ہومپاکستانوزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں قومی اہمیت کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ داخلی امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے رکھی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کو آگاہ کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں