ہوماہم تریناسلام آباد، خاتون کو اغوا سے بچاتے پاک فضائیہ کے افسر...

اسلام آباد، خاتون کو اغوا سے بچاتے پاک فضائیہ کے افسر شہید

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ شاہین چوک کے قریب پیش آیا جو ایئر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے سامنے واقع ہے۔

پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک شخص کو ایک نوجوان خاتون کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتے دیکھا اور مداخلت کی۔ اس دوران ایک مشتبہ شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی، جس سے افسر شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایک خاتون، نمرا، جو واقعے کے وقت موجود تھیں، کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ اغوا کی کوشش معلوم ہوتا ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکالا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں دن دہاڑے ایک افسر کے قتل نے عوام میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں