لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، مگر وہ کوئی گول کرنے میں ناکام رہے۔
کینیڈا نے بھی پہلے ہاف میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں تیزی آئی، لیکن کسی کو برتری حاصل نہیں ہوئی۔ میچ کے انجری ٹائم میں کینیڈا کے کھلاڑی اسٹیفن اسٹاکیولو نے حریف ٹیم کے جال میں گیند پہنچا کر کینیڈا کو جیت دلائی۔ راؤنڈ آف 16 میں کینیڈا کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔


