ہومUncategorizedحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل لیوی میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل لیوی میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں