کابل (لارڈ میڈیا): طالبان کے زیر اقتدار افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے ترک انٹیلی جنس نے داعش خراسان کے میڈیا چیف احمد قازانجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاری افغان سرزمین سے دہشت گردی کے مراکز کے انکشاف کے بعد عمل میں آئی ہے۔
گرفتار شدہ داعش خراسان کے میڈیا چیف نے تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے سہولت کاری اور پروپیگنڈا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس گرفتاری نے طالبان کے حکومت کے تحت افغانستان کے دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہونے کے دعوؤں کو تقویت بخشی ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر افغانستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہ وہاں آزادانہ طور پر سرگرم ہیں۔ پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری کو افغانستان کی خطرناک صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔


