ہومانٹرنیشنلامریکہ سے حتمی معاہدے پر مذاکرات مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد...

امریکہ سے حتمی معاہدے پر مذاکرات مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی معاہدے کے لئے مذاکرات کا پہلا دور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط ہونے کے بعد منعقد ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق عراقچی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پانے کے ایک دن بعد دارالحکومت تہران میں ایرانی پارلیمان کی اقتصادی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد کہا کہ غالب امکان ہے کہ دونوں فریقوں کے وفود کے سربراہان کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوگی۔

عراقچی نے کہا کہ ایران نے اتوار کی رات امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دی اور یہ کہ یادداشت کے ایک حصے پر آج سے عملدرآمد شروع ہو رہا ہے جبکہ دوسرے حصے پر دستخط کے بعد جمعہ سے عملدرآمد ہوگا۔

عراقچی نے کہا کہ حتمی معاہدے کے لئے مذاکرات 60 روزہ مدت میں ہونے ہیں جس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان 60 دنوں کے دوران ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایران کے لئے معاشی پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہونے والے ایسے اقتصادی معاہدوں سے اپنی معیشت کو وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں