اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مالی سال 2025-26 میں پاکستان کے لائیواسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق، ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو دیکھی گئی، جبکہ ملک میں گائیوں کی تعداد 8 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔
اقتصادی سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھینسوں کی تعداد میں سالانہ 3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بھیڑوں کی تعداد میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئی۔
بکریوں کی تعداد میں سالانہ 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ تک بڑھ گئی۔ اونٹوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ جبکہ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ رہی۔
اقتصادی سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ تک پہنچ گئی، جبکہ گدھوں کی تعداد سالانہ 1.9 فیصد اضافے سے 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔
وفاقی بجٹ 12 جون کو دن 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں میک اپ، پرفیوم، برانڈڈ ملبوسات اور ذاتی نگہداشت کی درآمدی اشیا پر ڈیوٹی میں کمی کا امکان ہے۔


