دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ جو روٹ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے، سری لنکا کے کمنڈو مینڈس پانچویں اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما ساتویں اور بھارت کے شُبمن گِل آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں بھارت کے جسپریت بمراہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، ان کے پیچھے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے گس ایٹکنسن سات درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔


