لاہور (لارڈ میڈیا): 40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی کو ریڈ بال کیمپ میں شامل نہ کرنے کی وجہ نوجوان اسپنرز کو موقع دینا ہے۔ آنے والے 5 ٹیسٹ میچز کے لیے ابرار احمد اور ساجد خان کو ترجیح دی گئی ہے۔
نعمان علی نے آخری ٹیسٹ مئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا تھا، جہاں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سلہٹ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پاکستان کے ٹیسٹ پلانز سے باہر ہیں۔ تھنک ٹینک ان کے ورک ایتھکس سے مطمئن نہیں ہے اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ دینے کا کہا گیا ہے۔
نسیم شاہ نے آخری ٹیسٹ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلا تھا۔


