واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملوں پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے فوکس نیوز کے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پُلوں پر نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے پر تاخیر کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیا کہ ایران کی فوج مکمل تباہی کا شکار ہو چکی ہے، بحریہ اور فضائیہ کی مکمل شکست ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے اپنے لیے بہترین معاہدے پر مذاکرات میں تاخیر کی، جس کی انہیں قیمت چکانی پڑے گی۔ ایران نے اس کے جواب میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔


