ہومانٹرنیشنلفلپائن میں شدید زلزلے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ جاری، تعداد 37...

فلپائن میں شدید زلزلے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ جاری، تعداد 37 ہو گئی، 500 زخمی

منیلا (شِنہوا) جنوبی فلپائن میں پیر کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور تقریباً 500 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلپائن کے آفس آف سول ڈیفنس کے مطابق یہ ہلاکتیں زلزلے کے باعث مٹی کے تودے گرنے، ڈوبنے اور ملبہ گرنے یا منہدم ہونے سے لگنے والی چوٹوں کی وجہ سے ہوئیں۔ صوبہ سرنگانی میں ایک پہاڑ کے دامن میں واقع گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

فلپائن کے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 8 ہزار600 سے زائد سکول متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 40 لاکھ سے زائد طلبہ اور ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد عملے کی کلاسیں معطل ہو گئی ہیں۔

ملک کے محکمہ توانائی نے بتایا کہ تقریباً 8 لاکھ 66 ہزار گھرانوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ پبلک ورکس اینڈ ہائی ویز کے مطابق 7 لاکھ سے زائد آبادی والے پورٹ سٹی سانتوس میں زلزلے سے املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ ایک ارب پیسو (تقریباً ایک کروڑ 62 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق سانتوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کے اترنے اور اڑان بھرنے کے آپریشنز کو فی الحال 11 جون کی شام 6 بجے تک صرف سرکاری، فوجی اور امدادی پروازوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں