ہومانٹرنیشنلایران کے ساتھ معاہدہ دو سے تین روز میں متوقع، ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدہ دو سے تین روز میں متوقع، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ دو تین روز میں ہو سکتا ہے، ایران سب کچھ دینے کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل اور ایران نے ایک ہفتے تک کارروائیاں نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی حملوں میں کمی آئی ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مثبت گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کے آخری مراحل میں ہے جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس ٹھیک ہیں اور حادثے کی مکمل رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ سفارتی معاہدہ زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے اور ایران کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

ٹرمپ نے اسرائیلی چینل 12 کو بتایا کہ پانچ علاقائی ممالک نے اسرائیلی وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں اسرائیل اکیلا رہ جائے گا۔

امریکی صدر نے جنوبی کیرولینا سے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی حمایت میں کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں مکمل فتح کا اعلان ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتیں ڈرامائی طور پر گرنے والی ہیں اور امریکا ایران پر مکمل فتح کے قریب ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں