ہومانٹرنیشنلآئی اے ای اے کے سربراہ کی جوہری تنصیبات پر حملے روکنے...

آئی اے ای اے کے سربراہ کی جوہری تنصیبات پر حملے روکنے کی تاکید

ویانا (شِنہوا) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے چرنوبل کے ممنوعہ علاقے میں ہونے والے ایک ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے حملے "آگ سے کھیلنے” کے مترادف ہیں جو ہرگز نہیں ہونے چاہئیں۔

آئی اے ای اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا کہ اسے یوکرین کی جانب سے اتوار کی صبح چرنوبل کے ممنوعہ علاقے میں واقع استعمال شدہ جوہری ایندھن محفوظ رکھنے کے مرکزی مقام پر ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، وہاں موجود آئی اے ای اے کے ماہرین کے مطابق اس جگہ تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

آئی اے ای اے کی ایک معائنہ کار ٹیم نے حملے کے اثرات کا جائزہ لیا اور رپورٹ میں بتایا کہ ایندھن وصول کرنے والی عمارت کے ایک حصے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے اندر ایجنسی کے سیف گارڈز کا دفتر بھی متاثر ہوا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس حملے کو "انتہائی تشویش ناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوہری حفاظت کے لئے ایک خطرناک صورتحال تھی۔

رافیل گروسی نے کہا کہ "بڑی مقدار میں جوہری مواد رکھنے والے مقام پر حملہ کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اور ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے۔”

واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریباً 110 کلومیٹر شمال میں واقع چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ 26 اپریل 1986 کو تاریخ کے بدترین ایٹمی حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے بعد پلانٹ کے ارد گرد 30 کلومیٹر علاقے کو ‘ممنوعہ علاقہ’ قرار دیا گیا تھا۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں