ہومتازہ ترینچین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ماہانہ بنیاد پر 0.93 فیصد اضافہ

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ماہانہ بنیاد پر 0.93 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مئی 2026 کے اختتام پر 34.422 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو اپریل کے آخر کے مقابلے میں 31.7 ارب ڈالر یا 0.93 فیصد زیادہ ہیں۔

چین کی ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے بیان کے مطابق مئی میں عالمی میکرو اکنامک ماحول اور بڑی معیشتوں کی مالیاتی پالیسیوں کے امکانات جیسے عوامل کے باعث امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھا گیا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کی قدر میں تبدیلی اور اثاثوں کی قیمتوں میں ردوبدل جیسے عوامل کے مشترکہ اثر سے مئی میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کی معیشت مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کے مجموعی استحکام کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں