ہومتازہ ترینکنگنا رناوت کی فلمی دنیا سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

کنگنا رناوت کی فلمی دنیا سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہوں نے حقیقی زندگی اور عام لوگوں کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے خود کو بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا سے کچھ حد تک الگ رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اکثر محدود دائرے میں رہتے ہیں، جس کے باعث وہ زمینی حقائق سے دور ہو جاتے ہیں۔

کنگنا نے اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران انٹرویو میں کہا کہ ایک فنکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اس دائرے سے باہر نکل کر اصل دنیا کو سمجھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی فلم کے کردار پر کام کرتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ وہ فلمی ماحول سے فاصلہ اختیار کریں اور عام لوگوں کے درمیان وقت گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد انہیں مختلف طبقوں کے لوگوں سے ملنے اور ان کی زندگیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جس نے ان کی سوچ کو مزید وسعت دی۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر کوئی فنکار حقیقت سے جڑا نہ رہے تو وہ کسی بھی کردار کو پوری سچائی کے ساتھ ادا نہیں کر سکتا۔ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے، لیکن کم عمری میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے کے بعد انہیں دوبارہ عام زندگی کے تجربات کو محسوس کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس کردار کی نفسیات کو سمجھنے کے لیے خاص تیاری کی ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ‘بھارت بھاگیہ ودھاتا’ 12 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں