ہومتازہ ترینمشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار...

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی،او ای سی ڈی

پیرس (شِنہوا) اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) نے بدھ کو تازہ ترین اقتصادی جائزہ پیش کر دیا ہے جس کے مطابق عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار 2025 کے 3.4 فیصد سے کم ہو کر 2026 میں 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کے بعد 2027 میں اس کے دوبارہ سنبھل کر 3.1 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

او ای سی ڈی کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی معیشت نے 2026 میں بہت سے لوگوں کی توقعات سے کہیں زیادہ مضبوط انداز میں قدم رکھا تھا تاہم مشرق وسطیٰ کا تنازع اب عالمی اقتصادی منظرنامے پر اثر انداز ہونے والی سب سے بڑی قوت بن چکا ہے۔

او ای سی ڈی کے مطابق اس تنازع کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ اس کے معاشی اثرات تنازع کے حل ہو جانے کے بعد بھی کچھ عرصے تک محسوس کئے جانے کا امکان ہے۔

اس غیریقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم نے اپنا تجزیہ دو ممکنہ راستوں پر استوار کیا ہے، پہلا محدود وقت کے تعطل کا منظرنامہ جس میں خلل نسبتاً کم وقت کے لئے رہے گا اور دوسرا طویل تعطل کا منظرنامہ، جس کے اثرات زیادہ وسیع اور کہیں زیادہ دیرپا اور منفی ہوں گے۔

ایک بنیادی منظرنامے، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے امکانات زور پکڑ رہے ہیں اور 2026 کے وسط سے توانائی کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جائے گی، کے تحت او ای سی ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار 2025 کے 3.4 فیصد سے کم ہو کر 2026 میں 2.8 فیصد رہ جائے گی جس کے بعد 2027 میں یہ دوبارہ بہتر ہو کر 3.1 فیصد پر آ جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں