ہومتازہ ترینچین میں ایک کروڑ 29 لاکھ طلبہ کالج داخلہ کے سالانہ امتحان...

چین میں ایک کروڑ 29 لاکھ طلبہ کالج داخلہ کے سالانہ امتحان میں شرکت کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ چینی طلبہ کالجوں میں داخلے کے لئے 7 جون سے شروع ہونے والے سالانہ قومی امتحان میں شرکت کے لئے تیار ہیں، جسے گاؤکاؤ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ تعداد گزشتہ سال امتحان میں بیٹھنے والے ایک کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار طلبہ کے مقابلے میں معمولی سی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ امتحان کے لئے ایک محفوظ آن لائن ماحول برقرار رکھیں اور امتحانی مراکز کے آس پاس کے ماحول کو پرامن اور منظم بنائیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ نقل کے لئے استعمال ہونے والے آلات کی فروخت، امتحان میں کسی دوسرے کی جگہ بیٹھنے اور امتحانی تیاری کرانے والے اداروں کے غیر قانونی طور طریقوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

وزارت تعلیم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونے والی نقل کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مقامی حکام کی رہنمائی بھی کرے گی اور امتحانی عمل میں سمارٹ نگرانی اور معائنے کے نظام کے استعمال کو فعال طور پر فروغ دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں